استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیاایسا شیشہ جس سے دوسری طرف نظر آتا ہو اس کے پیچھے سے نمازی کے آگے سے گزرنے سے گناہ ہے؟
تنقیح :
اصل میں کچھ مساجد ہیں اس میں برآمدے میں شیشے لگے ہوئے ہیں اور جب شیشوں کے پیچھے لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو بعض لوگ نمازیوں کے آگے سے یعنی شیشے کے آگے سے گزر رہے ہوتے ہیں اس لیے مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کہیں گناہ تو نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شیشہ سترے کا کام دیتا ہے یا نہیں؟ اس بارے میں عربی کتب فقہ میں کوئی صریح عبارت نہیں ملتی ۔ البتہ موجودہ دور کے مفتیان کرام کی دونوں طرح کی رائے ہے حضرت ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحبؒ کی رائے یہ ہے کہ شیشہ سترے کا کام نہیں دیتا جبکہ دیگر کچھ مفتیان کرام کی رائے یہ ہے کہ شیشہ بھی سترے کا کام دیتا ہے لہذا بہتر تو یہ ہے کہ مذکورہ شیشے کے آگے سے نہ گزراجائے لیکن جہاں مجبوری ہو وہاں گزرسکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved