- فتوی نمبر: 19-293
- تاریخ: 25 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات
استفتاء
مفتی صاحب!شوہر روزی کمانے کےلیے اپنی بیوی سے کتنا عرصہ دور رہ سکتا ہے ؟یہاں تک کہ بیوی کی اجازت ہو ۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس بارے میں قاعدہ یہ ہے کہ شوہر کمائی وغیرہ کےسلسلے میں بیوی سے اتنی مدت تک دور رہ سکتا ہے جتنی مدت میں بیوی کے غیر مردوں کی طرف التفات کا خطرہ نہ ہو ،اس کو ہر شخص اپنی بیوی کےحالات میں غور کرکے طے کرسکتا ہے ،البتہ بعض فقہائے کرام اور اہل فتوی حضرات نے اس کی مدت چار ماہ مقرر کی ہے۔ماخوذ ازامداد الاحکام(ص:2/381)
© Copyright 2024, All Rights Reserved