• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شوہر کا بیوی کو طلاق دینے کے بعد انکار کرنے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتی صاحبان اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کے دوران شوہر  تین یا پانچ بار طلاق کا لفظ استعمال کرتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ میں نے آپ کو تین طلاق دیا ہے آپ میرے گھر سے نکل جائیں  ۔ بعد میں پھر انکاری ہوتا ہے کہ میں نے طلاق نہیں دیا ہے ۔جبکہ بیوی کہتی ہے کہ میں آپ سے طلاق مغلظہ ہو گئی ہوں ۔صورت مسئولہ میں شوہر انکاری ہے طلاق سے اور بیوی کہتی ہے مجھے طلاق دی ہے ۔

اس واقعہ سے قبل شوہر نے دو دفعہ طلاق کی دھمکی دی تھی مگر حالیہ دنوں میں دونوں اچھے ماحول میں زندگی بسر کر رہے تھے ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت کریں اور فتوی صادر فرمائیں ۔ نیز بیوی اہلسنت والجماعت فقہ حنفیہ کے  دین دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب بیوی کو یقین ہے کہ  اس کے شوہر نے اسے تین طلاقیں دی ہیں تو بیوی  کا شوہر کے ساتھ رہنا جائز نہیں چاہے شوہر انکار کرتا ہو۔

ردالمحتار (4/449)میں ہے

 المرأة كالقاضي اذا سمعته او اخبرها عدل لا يحل لها تمكينه والفتوٰى على انه ليس لها قتله ولا تقتل نفسها

الدرالمختار (4/410) میں ہے

لا يسعها المقام معه ولا قتله، به يفتى والتزوج بآخر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved