• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شوہر کا بیوی کو “ٹھیک ہے پھر میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں” کہنے سے طلاق کا حکم

استفتاء

میرے شوہر نے چند دن پہلے مجھے طلاق دی جس کے الفاظ یہ ہیں”ٹھیک ہے پھر میں تمہیں طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں، طلاق دیتا ہوں”میری بھتیجی نے اس کے بعد میرے شوہر کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔اب میں رجوع کرنا چاہتی ہوں۔میں یتیم ہوں میرے سر پر کوئی نہیں ہے۔مہربانی فرما کر رجوع کی کوئی بھی صورت ممکن ہو تو مجھے بتا دیں۔

شوہر کا بیان:

میں نے ہوش و حواس میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی  ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہو چکی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب صلح نہیں ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔  البتہ اگر تین طلاق کی عدت گزار کر عورت اپنی رضامندی سے کسی اور مرد سے نکاح کر لے جس میں گواہ بھی ہوں اور مہر بھی مقرر ہو اور نکاح کے بعد دوسرا شوہر عورت سے کم از کم ایک مرتبہ ہمبستری کر لے۔اس کے بعد یہ دوسرا شوہر بھی عورت کو طلاق دیدے یا اس کی وفات ہو جائے اور اس کی عدت بھی گزر جائے تو یہ اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کر کے رہ سکتی ہے۔

شامی(3/ 293) میں ہے:

‌كرر ‌لفظ الطلاق وقع الكل،وإن نوى التأكيد دين.

(قوله ‌كرر ‌لفظ الطلاق)بأن قال للمدخولة:أنت طالق أنت طالق أو قد طلقتك قد طلقتك أو أنت طالق قد طلقتك أو أنت طالق وأنت طالق.

(قوله وإن نوى التأكيد دين)أي ووقع الكل قضاء وكذا إذا طلق بأن لم ينو استئنافا ولا تأكيدا لأن الأصل عدم التأكيد.

بدائع الصنائع(3/187)میں ہے:

وأما ‌الطلقات ‌الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك،وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل{فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره}وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة.

ہندیہ(2/411)میں ہے:

وإن ‌كان ‌الطلاق ‌ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية ولا فرق في ذلك بين كون المطلقة مدخولا بها أو غير مدخول بها كذا في فتح القدير.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved