• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شوہر کہتاہے کی آپ کی والدہ کے ساتھ میرے غلط وناجائز تعلقات تھے

استفتاء

میری شادی آج سےتقریباً پانچ سال پہلے ہوئی ۔ اب میرے تین بچے ہیں۔ آج سے تقریباً دوماہ پہلے میرے شوہرنے مجھے کہا کہ” آپ کی ماں کے ساتھ میرے غلط وناجائز تعلقات تھے۔

اب میں بہت پریشان ہوں اپنے نکاح کے بارے میں کہ آیا اس غلط وناجائز تعلق کے بعد بھی میرا نکاح برقرار ہے کہ نہیں ۔ اسی مسئلے کے حل کی خدمت  میں حاضر ی ہو ئی اور ایک ثقہ نے آپ سے مسئلہ کے بابت دریافت کرنے کامشورہ دیا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مردکے اپنی  بیوی کی ماں سے ناجائز تعلقات نکاح سے پہلے تھے یا بعد میں قائم ہوئے تھے۔

اگر تعلقات نکاح سے پہلے تھے خواہ جماع ہوا ہو یا نہیں تو یہ نکاح ہی صحیح نہیں ہوا بلکہ فاسد ہوا ہے۔ اس لیے اب جدائی ضروری ہے، جس کے لیے صرف عورت کی طرف سے بھی یہ کہنا کافی ہوگا” کہ میں اس نکاح کو ختم کرتی ہوں” ۔ اس کے بعد عدت گذارنا ضروری ہوگا۔ البتہ بچوں کا نسب اپنے باپ سے ثابت ہوگا اور وہ اسی کی اولاد شمار ہونگے۔

اور اگر یہ ناجائزتعلقات نکاح کے بعد قائم ہوئے تھے تو پھر اس میں یہ تفصیل ہے کہ یہ تعلقات اگر جماع سے کم تھے تو اس کی وجہ سےبیوی حرام نہیں ہوگی۔

اوراگر جماع ہواتھا تو پھر بیوی حرام ہوجائے گی۔ چنانچہ شوہر کے ذمے لازم ہوگا کہ وہ بیوی کو چھوڑدے اور نکاح کو ختم کردے۔ اگر وہ نہ کرے تو عدالت اس نکاح کو ختم کردے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved