• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شوہر کی جائیداد میں بیوی کا حصہ

استفتاء

میرے دیور کا چند مہینے پہلے انتقال ہوا ہے جوکہ شادی شدہ تھا اس کی بیوہ عدت میں ہے جو کہ اب اپنا حصہ مانگ رہے ہیں، مرحوم کی ملکیت میں ایک  گھر، ایک گاڑی اور   کچھ کاروبار ہے مرحوم کے والدین حیات ہیں اور مرحوم کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ مرحوم کے مال میں سے مرحوم کی بیوہ کا اور اس کے والدین کا کتنا حصہ بنتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مرحوم کی وراثت کو 12 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جن میں سے 3 حصے (25فیصد) بیوی کو، 3 حصے (25فیصد) والدہ کو اور 6 حصے (50فیصد) والد کو ملیں گے۔

تقسیم کی صورت درج ذیل ہے:

12

بیویوالدوالدہ
ربععصبہثلث ما بقی
363

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved