- فتوی نمبر: 10-46
- تاریخ: 27 مئی 2017
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک خاتون کے پہلے شوہر سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور دوسرے شوہر سے 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں۔ مرحومہ کے والدین پہلے فوت ہوچکے ہیں، دوسرا شوہر زندہ ہے۔ یعنی ورثاء میں 5 بیٹے، 5 بیٹیاں اور شوہر زندہ ہے۔ وراثت کس طرح تقسیم ہو گی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے 60 حصے کر کے 15 حصے شوہر کو، ہر ہر بیٹے کو 6-6 حصے اور ہر ہر بیٹی کو 3-3 حصے ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
4×15= 60
شوہر 5 بیٹے 5 بیٹیاں
4/1 عصبہ
1×15 3×15
15 45
15 6+6+6+6+6 3+3+3+3+3 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved