- فتوی نمبر: 5-157
- تاریخ: 09 ستمبر 2012
- عنوانات: خاندانی معاملات > متفرقات خاندانی معاملات
استفتاء
فقہاء نے کتابوں میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ "اگر کافر میاں بیوی میں سے بیوی مسلمان ہوجائے تو شوہر پر اسلام پیش کیا جائے گا۔ اگر قبول کرے تو فبہا ورنہ ان کے درمیان تفریق کرا دی جائےگی”۔
آج کے حالات میں اس مسئلے کی عملی صورت کیا ہوگی؟ یعنی شوہر پر اسلام پیش کیا جائے گا اور یہ کام کون کرے گا؟ عدالت، جماعت المسلمین، یا کوئی اور ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
محکمہ اوقاف جو نو مسلم کے اسلام کا سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے وہی شوہر کو بلوا کر اس کو اسلام کی دعوت دےگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved