- فتوی نمبر: 10-14
- تاریخ: 10 مئی 2017
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
*** کا انتقال 2008ء مارچ 10 تاریخ کو ہوا۔ *** کے انتقال کے وقت ورثاء میں سے خاوند *** اور تین بہنیں حیات ہیں اور بھائیوں کی اولاد حیات ہیں، جبکہ تینوں بھائی *** کی زندگی میں ہی فوت ہو گئے تھے، البتہ *** کے بعد ان کے ایک چچا حیات تھے جن انتقال بعد میں ہوا۔
مذکورہ صورت میں *** کی جائیداد وغیرہ میں کس کس کا کتنا حصہ بنتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں *** کے کل ترکہ جائیداد وغیرہ کے 21 حصے کر کے خاوند کو 9 حصے اور تین بہنوں میں سے ہر ایک کو 4-4 حصے ملیں گے۔ جبکہ *** کے چچا اور بھائیوں کی اولاد محروم رہے گی۔ صورت مسئلہ یوں ہے:
6=7×3=21 ***
خاوند تین بہنیں چچا بھتیجے
2/1 2/3 محروم عصبہ
3×3 4×3
9 12
9 4+4+4 فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved