- فتوی نمبر: 4-120
- تاریخ: 20 جولائی 2011
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
مؤدبانہ گذارش ہے کہ اگر کسی آدمی کی بیوی فوت ہو جائے اور فوت ہونے والی بیوی کے وارثان میں سے فوت ہونے والی بیوی کا ایک شوہر اور تین حقیقی بہنیں اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہ ہو۔ یعنی ماں، باپ، بچی، بچہ اور کوئی بھائی بھی نہیں ہے۔ صرف اور صرف تین حقیقی بہنیں اورا یک شوہر وارثان میں ہے۔
جناب عالی قرآن اور حدیث کی روح سے شوہر اور باقی تینوں بہنوں کو کتنا کتنا حصہ آئے گا؟ فوت ہونے والی عورت کی وراثت میں سے؟۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل مال کے 21 حصے کر کے 9 حصے خاوند کو اور 4، 4 حصے ہر بہن کو ملیں گے۔ صورت تقسیم یہ ہے:
7×3=21 مف6
خاوند 3بہنیں
2/1 3/2
3×3 3×4
9 12
9 4+4+4 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved