• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شارٹ لیوپرتنخواہ کانٹےکےمتعلق سوالات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

پی کمپنی میں ملازمین کا حاضری ٹائم دن9بجے سےشام 5بجے تک ۔لہذااگرکوئی ملازم 10بجےکمپنی حاضرہوتاہے تواس کو کمپنی کی شارٹ لیوپالیسی(جزوقتی چھٹی کی پالیسی)کےاصول کےمطابق شارٹ لیوفارم جمع کرانا ہوتاہےجس کی رو سے مذکورہ ایک گھنٹے کی تاخیر دوگھنٹے کی جزوقتی چھٹی شمارکی جاتی ہے جب کہ اس ملازم نے صرف ایک گھنٹہ چھٹی کی ہوتی ہے اوراگرملازم نےایک ماہ میں چار شارٹ لیولے لی توکمپنی کی طرف سے اس ملازم کی پوری ایک چھٹی شمار کرکے اس کے ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔

1۔کیاآدھے پونے گھنٹےتاخیر سے آنے پرپورے دوگھنٹےکی چھٹی شمار کرناشرعا درست ہے؟

2۔کیامذکورہ صورت کےمطابق چار شارٹ لیوپرپور ے ایک دن کی تنخواہ کاٹنا جائز ہے؟

ایمپلائی کمپنی

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ایک گھنٹےکی تاخیرکو دوگھنٹےکی چھٹی شمار کرنا جائز نہیں۔

2۔مذکورہ صورت میں اگر چارشارٹ لیو(چارجزوقتی چھٹیاں)کمپنی کے پورے ایک دن کے ٹائم کے برابر بنتی ہوں تو چارشارٹ لیوپرایک دن کی تنخواہ کاٹناجائزہےاوراگرکم بنتی ہوں تو جتنے ٹائم کے بقدر یہ چھٹیاں بنیں صرف اس کےبقدر تنخواہ کاٹنا جائز ہے اس سے زیادہ کاٹناجائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved