- فتوی نمبر: 2-301
- تاریخ: 13 جولائی 2009
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
کسی شخص کا ایسی جگہ پہ کام کرنا جہاں گھوڑوں کی دوڑوں اور کرکٹ میچوں پہ جو ٹی ۔وی پر آتے ہیں ان پر شرطیں ہوں براہ راست اور فون پر ۔اوروہ شرطیں لوگو ں کے نام کے ساتھ ان کی لگائی ہوئی شرط کو کاغذ پر لکھا جاتاہے۔ اس کے بعداس کاغذ پر جوکچھ لکھاہو یعنی تمام لوگوں کی شرطیں اور ان کے حساب کتاب کو ایک شخص کمپیوٹر میں انٹر کرتاہے۔
1۔جو شخص شرطیں کاغذ پر نوٹ کرتاہے اور اس کا شرط لگانے سے کوئی تعلق نہیں ۔ کیا اس کا یہ کام جائز ہے؟
2۔جو شخص یہ شرطیں اور حساب کتاب کمپیوٹر میں انٹرکرتاہے اور اس کا شرط لگانے سے کوئی تعلق نہیں ہے کیا اس کا یہ کام جائز ہے؟
الجواب
1۔مذکورہ شخص کے لیے یہ کام جائز نہیں۔
2۔کمپیوٹر میں انٹر کرنے والے کے لیے بھی ایسا کام جائز نہیں۔
۔۔۔لعن رسول الله ﷺ آكل الربوٰ وموكله وكاتبه وشاهديه وقال هم سواءلهم(مشکوٰة:ص24)
وفی المرقات تحت قوله: وكاتبه وشاهديه ،قال النووي: فيه تصريح بتحريم كتابة المترابيين والشهادة عليها وبتحريم الإعانة علی الباطل (ص51ج6)فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved