• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سرکے بالوں میں تیل لگانے کامسنون طریقہ

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  سر کے بالوں میں تیل لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تیل لگانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ  تیل کو سب سے پہلے بھنوؤں میں لگایا جائے پھر داڑھی اور سر میں تیل لگایا جائے۔

(الف) قتادۃبن دعامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا جب تم  میں سے کوئی تیل لگائے تو بھنوؤں سے ابتداء کرے اس سے سر کا درد دور ہوتا ہے (ابن سنی ص 175)

عن قتادة بن دعامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا ادهن أحدكم فليبدأ بحاجبيه، فإنه يذهب بالصداع- أو يمنع الصداع»

(ب) شمائل کبریٰ (2/330) میں ہے:

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت ہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیل وغیرہ لیتے  تو اسے ہاتھ میں رکھتے پھر داڑھی (سر وغیرہ) میں لگاتے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved