- فتوی نمبر: 2-97
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
میری شادی کو تقریباً ڈیڑھ سال ہوا ہے میری بیوی کے پاس 4تولے سونا ہے ۔نہ چاندی ہے اور نہ جمع شدہ نقدی ، ہاں البتہ اپنے میکے جائے تووالدین کبھی 5سو کبھی ایک ہزار کبھی دوہزار روپے دیتے ہیں جوکہ ہم اپنے گھر کی روز مرہ کی ضروریات میں خرچ کردیتے ہیں ۔ کیا اس پر زکوٰة اور قربانی واجب ہے یا نہیں؟ اور اگر ہے تو سال گذشتہ کی زکوٰہ اور قربانی کیسے ادا کریں ؟ برائے مہربانی وضاحت سے ارشاد فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
زکوٰة واجب نہیں قربانی واجب ہے ۔ گذشتہ سال کی قربانی کے لیے یہ کریں کہ قربانی کی جتنی قیمت بنتی ہے اتنی رقم صدقہ کردیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved