• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اسکائپ پربیوی کو دیکھ کر مشت زنی کرنا

استفتاء

ایک آدمی پاکستان سے باہر ایک ملک میں رہائش پذیر ہے اور شادی شدہ ہے ہر دو سال بعد گھر آتا ہے اور اپنی خواہش ان دو سالوں میں اپنی بیوی کو سکائپ وغیرہ پر دیکھ کر پوری کرتا ہے یعنی مشت زنی کرتا ہے۔ کیا ایسا کرنا اس کے لئے جائز ہے؟حال یہ ہے کہ وہ ان دو سالوں کے دوران گھر نہیں آ سکتا یا اگر دوران بات خود بخود منی نکل جائے تو اس میں گناہ ہے کہ نہیں؟ یعنی بیوی سے بے ہودہ بات کرنے سے انسان شہوت میں آ جائے اور منی خارج ہو جائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مشت زنی حرام ہے البتہ اگر شہوت کا غلبہ ہو   اور مشت زنی کے بغیر تسکین نہ ہوتی ہو اور زنا کا اندیشہ ہو تو مشت زنی کی گنجائش ہے۔لیکن  آپ   کوشش کریں  کہ اپنی بیوی کو جہاں آپ ہیں وہاں اپنے ساتھ رکھنے کا نظم کریں یا پھر وطن میں ہی معاش کا کوئی بند وبست کرکے بیوی بچوں کے ساتھ رہنے کا انتظام کرلیں، بیوی سے الگ رہنا بالخصوص لمبی مدت تک کے لیے کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے۔نیز  بیوی سے شہوت والی باتیں کرتے ہوئے خود بخود   منی خارج ہوجائے  توکچھ  گناہ نہیں ۔

شعب الايمان (7/ 330) میں ہے:

"عن أنس بن مالك قال:يجيء الناكح يده يوم القيامة ويده حبلى”

شامی (6/44) میں ہے:

’’فی الجوهرة: ’’الاستمناء حرام، وفيه التعزیر۔‘‘

 قوله: (الاستمناء حرام )ای بالکف اذا کان لا ستجلاب الشهوۃ

اعلاء السنن (3402) میں ہے:

 عن مجاهد قال كان من مضي يامرون شبابهم بالاستمناء يستعفون بذلك

شامی(2/399) میں ہے:

الاستمتاع با لكف…… لوخاف الزنا يرجى ان لا وبال عليه وقال ابن عابدين عبارة الفتح فان

 

 غلبته الشهوةففعل ارادة تسكينها به فالرجاءان لا يعاقب

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved