• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

SMDایپلیکیشن سے کمائی کرنا

استفتاء

کیا SMDایپلیکیشن سے کمائی کرنا جائز ہے؟

تنقیح:انٹرنیٹ سے حاصل کی  گئی معلومات کے مطابق  ایس ایم  ڈی(SMD) ایک ارننگ ایپ ہے جس پر کمائی کا طریقہ یہ ہے کہ کمپنی نے مختلف پیکیجز بنائے ہوئے ہیں مثلا وی آئی پی لیول 1 ,وی آئی پی لیول 2 اور وی آئی پی لیول 3 وغیرہ اور ہر پیکج کا ریٹ مختلف ہے ۔ کوئی بھی بندہ اگر کوئی پیکج خرید لے تو پیکج کی مقدار کے حساب سے اسے فکس نفع دیا جاتا ہے مثلا اگر کوئی لیول 1 خریدے گا تو اس کو 300 روپے جمع کروانے ہوں گے جس پر ایک دن میں 400 نفع ملے گا اور اگر کوئی لیول 2 خریدتا ہے تو اس کو 600 روپے جمع کروانے ہوں گے جس پر تین دن بعد 1000 روپے نفع ملے گا ۔ اور اگر کوئی لیول 3 خریدتا ہے تو اس کو 1500 روپے جمع کروانے ہوں گے جس پر 7 دن بعد 4500 نفع ملے گا غرض جس طرح پیکج بڑھتا جائے گا اسی طرح نفع کی فکس مقدار بھی بڑھتی جائے گی۔ نیز اس ایپ سے ریفرل کے ذریعے بھی کمائی کی جا سکتی ہے مثلا آپ کے کہنے پر کسی نے کوئی پیکج خریدا تو اس کا 26 فیصد آپ کو ملے گا اسی طرح اگر وہ شخص کسی اور کو لایا تو اس کا 26 فیصد لانے والے کو ملے گا اور 3 فیصد پہلے والے شخص کو بھی ملے گا ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ ایپ سے کمائی کرنا دو وجوہ سے جائز نہیں ہے :

1۔مذکورہ کمپنی قرض پر فکس نفع دیتی ہے جو کہ سود ہے  کیونکہ ابتداءً جمع کروائی گئی رقم کچھ دنوں کے  بعد زائد رقم کے ساتھ واپس آجاتی ہے۔

2۔مذکورہ کمپنی ملٹی لیول مارکیٹنگ پر مشتمل ہے جو کہ جائز نہیں ہے ۔

ردالمحتار علی الدر المختار(7/413) میں ہے:

وفي الأشباه ‌كل ‌قرض جر نفعا حرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved