• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سنیک ویڈیو (Snack Video) کمپنی میں ملازمت کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب ایک ایپ سنیک ویڈیو (Snack Video) کے نام سے ہے اس میں کچھ دوستوں کی نوکری لگی ہے کہ ایپ سے فحش  اور غیر قانونی مواد مثلاً منشیات وغیرہ کی ویڈیو کو ختم کرنا ہے۔ کیا اس ایپ میں نوکری کرنا جائز ہے؟

تنقیح: سنیک ویڈیو (Snack Video) مشہور ایپ ٹک ٹاک (Tiktok) کی طرح کی ایپ ہے۔ہمارا کام یہ ہوتا ہے کہ ایپ پر جو بھی ویڈیوز موجود ہیں ان کو دیکھنا ہوتا ہے کہ کونسی کمپنی کی شرائط و ضوابط کے مطابق ہیں اور کونسی نہیں ہیں اور اسکی صورت یہ ہوتی ہے کہ کمپنی ہمیں روزانہ مثلاً  پچاس اکاؤنٹ کی ویڈیوز  چیک کرنے کے لئے دیتی ہے،  ہم اسکو چیک کرتے ہیں  اور  اس میں فحش اورغیر قانونی (مثلاً گالیاں، منشیات، اسلحہ وغیرہ والی ) ویڈیوز ہم ان کو مارک کر دیتے ہیں اور اس  کے علاوہ ویڈیوز کو پاس کر دیتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ کمپنی (Snack Video)میں نوکری کرنا جائز نہیں ہے اور اس سے حاصل شدہ نفع حلال نہیں۔

توجیہ: اجارہ میں ضروری ہے کہ وہ کام شریعت کی نگاہ میں جائز ہو جبکہ جاندار کی تصاویر، موسیقی اور فحش مواد والی ویڈیوز (اگرچہ وہ کمپنی کے معیار کے  مطابق ہوں  جیسے لڑکیوں کا بے پردہ  یا ایسا چست لباس جس میں جسم کی ساخت نمایاں ہو ویڈیوز)دیکھنا جائز نہیں ہے لہذا اس پر اجارہ بھی جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved