• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

’’سنوکر‘‘کاکام شروع کرنا بغیر جوئے وشرائط کے کیسا ہے ؟

استفتاء

ایک شخص سنوکر’’معروف گیم‘‘کاکام شروع کرنا چاہتا ہے ،سخت شرطوں کے ساتھ مثال کے طور پر کوئی وہاں جوایا شرط لگا کرنہیں گیم کھیلے گا اورفارغ بیٹھنانیز گالم گلوچ کی بھی قطعاً اجازت نہ ہوگی ۔

کیا شرعی اعتبار سے اس کی کوئی اجازت ہے ؟جیسے دیگر کھیل ہیں کرکٹ ،لڈووغیرہ

سعید شاہد

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

’’سنوکر‘‘کےکھیل میں کوئی دینی یا دنیوی فائدہ نہیں ،لہذا اس کی اجازت نہیں ،چاہے یہ کھیل جوا یا شرط کے بغیر کھیلا جائے یا گالم گلوچ کی قطعاً اجازت نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved