- فتوی نمبر: 21-274
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ قرآنی آیات اور احادیث پوسٹ کی جاتی ہیں ان کی حیثیت کیا ہے یہ عام آدمی کو معلوم نہیں ان کو آگے شیئر کرناکیسا ہے؟کیسے پتہ چلے گا کہ یہ احادیث یا فرمان الہٰی درست اور مستند ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سوشل میڈیا پر بہت کچھ غلط صحیح چل رہاہے، جب تک کسی چیز کےمستند ہونے کا علم نہ ہو اسے آگے نشر نہ کیا جائے اور مستند ہونے نہ ہونے کا کسی مستنددارالافتاء سے پتہ کروا لیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved