• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا ایک دوست ہے اس نے لڑکی کے نام سے فیس بک پر آئی ڈی (اکاؤنٹ)بنائی ہوئی ہے اوراس کے بہت سارے فیس بکی دوست ہیں تو کیا میں اپنے فیس بک سے اس دوست کی آئی ڈی پر کوئی پوسٹ شئیر کرسکتا ہوں؟میرا مطلب یہ ہے کہ اس کا مجھے گناہ تو نہیں ہوگا نا؟کیوں کہ وہ فیک (جھوٹی) آئی ڈی ہے اور اس پر اسلامی پوسٹ شئیر کروں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام فیک آئی ڈی(یعنی اپنی حقیقی شناخت چھپاکرجعلی اکاؤنٹ)بنانا بھی دھوکہ دہی ہے اورناجائز ہے ۔پھراگر مرد عورت کی شناخت اپنائے تو اس کی شناعت اورزیادہ ہے ۔آپ کو چاہیے کہ اپنے دوست کو اس سے روکیں اوراس کے پیج پر اپنی کوئی چیز بھی نشر نہ کریں تاکہ اس کی حوصلہ شکنی ہو۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved