• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سوشل سیکیورٹی

استفتاء

RL نیوٹراسوٹیکل اور دیسی ادویات بنانے والی مینوفیکچرر (Manufacturer) لائسنس یافتہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔RLکمپنی اپنی ادویات بنا کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنے ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے فروخت کرتی ہے ۔ RL میں 18ملازمین مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔

RLکی طرف سے بعض ملازمین کو سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ کروایا گیا ہے ،جن کی سوشل سیکیورٹی کی رقم کمپنی کی طرف سے جمع کروائی جاتی ہے، ان کی تنخواہوں سے کٹوتی نہیں کی جاتی ۔

کیا مذکورہ بالا طریقہ کار شریعت کی روسے درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز اور مصلحت پر مبنی امور میں حکومتی قوانین کی پابندی کرنا شرعاً ضروری ہے، اس لیے RL نیوٹرا سیوٹیکل کمپنی کا

ایسے تمام ملازمین کو سوشل سیکیورٹی میں رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے جو حکومتی قوانین کے مطابق سوشل سیکیورٹی کا حق رکھتے ہیں۔ صرف بعض ملازمین کو رجسٹرڈ کروادینا کافی نہیں۔

(۱)            تکملۃ فتح الملھم (۳/۳۲۲)میں ہے:

وأن المسلم یجب علیه أن یطیع أمیره فی الأمور المباحة، فان أمر الأمیر بفعل مباح وجبت مباشرته۔

(۲)           بدائع الصنائع (۶؍۶۱) میں ہے:

ولو أمرهم بشیء لا یدرون أینتفعون به أم لا فینبغی لهم أن یطیعوه فیه اذا لم یعلموا کونه معصیة،لأن اتباع الامام فی محل الاجتهاد واجب کاتباع القضاۃ فی مواضع الاجتهاد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط: واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved