استفتاء
درج ذیل مسئلہ میں آپ کی رہنمائی درکا ہے۔ مختلف ادارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ لوگوں سے قسطوں میں رقم لیتے ہیں اور پھر زمین خرید کر پلاٹ بنا کر ان لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ ساری قسطیں ادا ہونے کے بعد پلاٹوں کا قبضہ دیتے ہیں۔ مگر کچھ قسطیں ادا ہونے کے بعد پلاٹوں کی نشاندہی کر دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں درج ذیل امور میں رہنمائی فرمائیں۔
1۔ کیا ان سوسائٹیوں کے ذریعے پلاٹ لیناجائز ہے؟
2۔ ایک آدمی نے اس سوسائٹی میں پلاٹ لیا ہے۔ یعنی کچھ قسطیں ادا کردی ہیں اور پلاٹ کی نشاندہی ہوچکی ہے مگر پلاٹ کا قبضہ ابھی نہیں ملا۔ کیا ایسے پلاٹ کو خریدا جاسکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ پلاٹ لینا جائز ہے۔
2۔ خریدا جاسکتا ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم