- فتوی نمبر: 28-256
- تاریخ: 31 جنوری 2023
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
مسئلہ پوچھنا ہے کہ کریک موبائل ایپلی کیشن یا سافٹ ویئر استعمال کرنا کیسا ہے؟کریک ایپ کی تعریف جو مجھے انٹرنیٹ پر ملی ہے وہ اور اس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:
What is a crack app?
A crack file is a patch file or a part of the program which has been reverse engineered to bypass the protection or unlock the limitations set by the makers so it can be used without requiring the license keys or authorization from the makers.
"کریک ایپ کیا ہے؟ کریک فائل ایک پیچ فائل یا پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کے تحفظ کو نظرانداز کرنے یا میکرز (سافٹ ویئر بنانے والے) کی طرف سے مقرر کردہ حدود کو غیر مقفل (ان لاک) کرنے کے لیے ریورس انجنیئر(دوبارہ سے تیار) کیا گیا ہے تاکہ اسے لائسنس کی چابیوں(یعنی پاسورڈ) یا میکرز(سافٹ ویئر بنانے والے) سے اجازت لیے بغیر استعمال کیا جا سکے”
اس سے تو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ تو چوری میں آتا ہے بعض سافٹ ویئر ایک مہینےکیلئے 2500 سے 12000 تک مانگتے ہیں ، اکثر سافٹ ویئرغیر ملکی ہوتے ہیں یعنی یہ رقم غیر مسلموں کے پاس جاتی ہے اور اس طرح کے شورٹ کٹ استعمال کرتے ہوئے بہت سے اسکول کالج کے طالب علم انٹرنیٹ پر بیٹھ کر آن لائن کما رہے ہیں ، پھر اُن کا کمانا بھی حرام ہوا ؟ اس طرح کے سافٹ ویئر کا استعمال سیکھنے کے لئے خریدے گئے سافٹ ویئر کے بجائے کریک سافٹ ویئراستعمال کر سکتے ہیں کہ سیکھنے پر بھی خاصا وقت لگتا ہے ؟ہم کوئی پوسٹر بنوانے جائیں ، یا کوئی لوگو ڈیزائن کروائیں یا کمپیوٹر کا کام کروایں ، تو اکثر دکاندار "کریک سافٹ ویئر ” استعمال کر رہے ہوتے ہیں ، تو اُن سے کام لینے کے متعلق مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں؟
اس طرح کے سافٹ ویئر بعض اوقات کچھ دن کے لئے فری ہوتے ہیں تو اکاؤنٹ بدل بدل کر فری میں استعمال کر سکتے ہیں؟ مزید یہ کہ سافٹ ویئر کے علاوہ جو ہم کمپیوٹر پر ونڈو (window) کرواتے ہیں وہ بھی کریک کی ہوئی ہوتی ہے ورنہ پیسے لگتے ہیں لائسنس لینے میں ، کریک سافٹ ویئر کے نقصانات یہ بھی ہیں کہ ان کے ذریعے کمپیوٹر وغیرہ میں وائرس ڈالا جاسکتا ہے یا آپ کے بینک اکاؤنٹ یا کوئی اور معلومات آپ کی چوری ہو سکتی ہے ، تو اس طرح کا بہانہ بنایا جاتا ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں یہی اس سافٹ ویئر کی قیمت ہے جو ہم ادا کر رہے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کسی بھی سافٹ ویئر کو کریک کرنا یا اس کا کریک ورژن تیار کرنا الگ مسئلہ ہے لیکن اگر کسی نے کریک ورژن سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے اور وہ دوسروں کو کم قیمت میں یا مفت استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے تو یہ جائز ہے، امید ہے کہ اس میں استعمال کرنے والوں اور ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کو گناہ نہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved