• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سود کے پیسوں سے ٹیکس ادا کرنا

استفتاء

میرا نیشنل بنک میں تنخواہ کا اکاؤنٹ پی ایل ایس (پرافٹ اینڈ لاس) ہے۔ میں نے ابھی درخواست دیکر وہ بند کروادیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر چیک کیش کرانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بنک والے کاٹ لیتےہیں۔

سوال یہ ہے کہ میں سابقہ پرافٹ ،ٹیکس سے منفی کراکے کسی کو دوں یا پھر پورا پرافٹ کسی کو دوں۔

۲۔اور کس کو دوں کس نیت سے دوں؟

۳۔مہمانوں کو گفٹ کی صورت میں؟

۴۔چھوٹا بھائی مالی حالت کمزور ،اسے دوں؟ یا کس کو؟

۵۔پانچ سالوں کی بنک بیلنس شیٹ نکوائی تو پرافٹ تقریباً ساڑھے تیرہ سو بنا ، یعنی 2005 اور 1991 سے میرا اکاؤنٹ چل رہاہے۔ سابقہ کبھی کبھار جو ۔۔۔۔چالیس، بیس ،پانچ روپے لگتاتھاوہ میں کسی  کو دے دیا کرتاتھا۔ لیکن باقاعدہ حساب کرکےنہیں۔ اور اس کا بھی بتادیں کہ سابقہ کو کیسے حل کیا جائے؟

الجواب

۱، ۲۔ بینک سے ملنے والے پرافٹ یعنی سود کو مذکورہ ٹیکس میں اداکرسکتےہیں۔

۳، ۴۔بھائی وغیرہ اگر مستحق زکوٰة ہوں تو ان کو کسی طریقے پر بھی دیاجاسکتاہے۔

۵۔اندازہ کرلیں اور سود زیادہ بنتا ہو تو اتنا مزید صدقہ کردیں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved