• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سودی قرضہ لینا

استفتاء

ایک شخص جو کہ پیدائشی امریکی شہری ہے، وہیں تعلیم و تربیت ڈاکٹری کی ہے اور اب ایک ہسپتال میں ملازمت کررہا ہے، چونکہ اس کا اسلامی ذہن حنفی عقیدہ ہے۔ سود پر قرض لے کر مکان خریدنا  قبول نہیں کرتا، لیکن وہاں کا سارا معاشی نظام سودی طرز پر ہے۔ سود لیے دیے بغیر کام نہیں بنتا۔ لہذا وہ مکان کس طرح خریدے، کرایہ وہ جو ادا کرتا ہے وہ تو ضائع ہوتا ہے۔ اسلامی بنک جو امریکہ میں کام کر رہے ہیں وہ دوسری مد میں مارک اپ وصول کرتے ہیں، جوکہ اس  کے لیے  بہت مشکل ہے، معلوم ہوا ہے کہ غیر اسلامی ممالک میں ملکی مروجہ قانون کے مطابق آدمی سود پر قرض لے سکتا ہے۔ اس مسئلے کا کیا حل ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب آپ ڈاکٹر ہیں اور ملازمت کر کے یا نجی پریکٹس کر کے اپنے اخراجات چلا سکتے ہیں تو سود پر قرض لینے کی گنجائش نہیں ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved