• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سوتیلی خالہ سے نکاح کا حکم

استفتاء

میری والدہ فوت ہو گئی ہیں میرے والدصاحب نے دوسری شادی کر لی ہے میری جو دوسری والدہ ہیں اس کی بہن سے میرا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں سوتیلی خالہ سے آپ کا نکاح جائز ہے ۔

توجیہ: جب سوتیلی ماں کی ماں اور اسی طرح سوتیلی ماں کی بیٹی   حرام نہیں تو سوتیلی ماں کی بہن بدرجہ اولی حرام نہ ہو گی۔

ردالمحتار (112/2)میں ہے :قال الخير الرملي ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها۔فتاوٰی محمودیہ(270/11)میں ہے :سوال :پہلی بیوی کا لڑکا اور دوسری بیوی کی بہن ،ان کا ایک دوسرے سے نکاح جائز ہو گا یا نہیں ؟جواب : اگر دو بہنیں ہوں ،ان میں سے ایک سےایک  آدمی نکاح کرے اور دوسری سے ا س کا لڑکا نکاح کرےتو شرعا اجازت ہے ،یعنی سوتیلی والدہ کی بہن ،حقیقی خالہ کی طرح حرام نہیں ،بلکہ اس سے نکاح جائز ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved