- فتوی نمبر: 20-79
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سوتیلے بیٹے کی بیوہ سے نکاح کرنا جائز ہے؟
وضاحت مطلوب ہے کہ:
سوتیلے بیٹے سے آپ کی کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت: بیوی کا وہ بیٹا جو سابقہ شوہر سے ہو۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سوتیلے بیٹے کی بیوہ سے نکاح کرنا جائز ہے۔
شامی (4/111) میں ہے:
(قوله: وزوجة أصله وفرعه) لقوله تعالى {ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم} [النساء: ٢٢] وقوله تعالى {وحلائل أبنائكم الذين من أصلابكم} [النساء: ٢٣] والحليلة الزوجة وأما حرمة الموطوءة بغير عقد فبدليل آخر وذكر الأصلاب لإسقاط حليلة الابن المتبنى لا لإحلال حليلة الابن رضاعا فإنها تحرم كالنسب بحر وغيره.
© Copyright 2024, All Rights Reserved