- فتوی نمبر: 7-51
- تاریخ: 20 ستمبر 2014
- عنوانات: خاندانی معاملات > نکاح کا بیان
استفتاء
ایک خاتون نے کسی شخص سے نکاح کیا اور اب وہ چاہتی ہے کہ میری بہن کا نکاح میرے زوج کے اس بیٹے سے ہو جائے جو اس کی پہلی بیوی سے ہے۔ اس عقد نکاح کے درست ہونے کے بارے میں تفصیلاً بیان فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اس لڑکے کا اپنی سوتیلی والدہ کی بہن کے ساتھ نکاح کرنا درست ہے۔
قال العلامة الخصكفي رحمه الله أسباب التحريم أنواع: قرابة، مصاهرة، رضاع، جمع، ملك، شرك، إدخال أمة علی حرة. (الدر المختار: 3/ 28)
و أما الخالات: فخالته لأب و أم و خالته لأب و خالته لأم. (الهندية: 1/ 273)
لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة و يتزوج ابنه ابنتها أو أمها. (الهندية: 1/ 277)
© Copyright 2024, All Rights Reserved