- فتوی نمبر: 28-271
- تاریخ: 16 نومبر 2022
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
سپن دا ویل گیم (spin the wheel game)کا شرعی حکم کیا ہے؟
تنقیح: یوٹیوب کی معلومات کے مطابق اس گیم کو کھیلنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس گیم میں اپنے پہلے سے اکاونٹ میں موجود رقم مثلا ہزار روپے کی بنیاد پر دس مرتبہ ویل(پہیا ) گمانے کا موقع ملتا ہے اور اور ہر مرتبہ جو ویل گھمانے پر اس میں ایک روپے سے 888روپے تک کی مختلف آپشنز ہوتی ہیں اور وہ پہیا جہاں جاکر رکتا ہے اس حساب سے پیسے مل جاتے ہیں مثلا اگر 10مرتبہ 1روپے پر ہی ویل رکا تو 10روپے مل جائیں گے اور اگر 888روپے پر 10مرتبہ رکا تو 8880 روپے مل جائیں گے یعنی یا تو ان ہزار کی بنیاد پر مزید رقم مل جاتی ہے یا اپنی بھی ضائع ہوتی ہے اسی طرح اس گیم میں پیسوں کے علاوہ مختلف چیزوں مثلا بائیک ، سائیکل نکلنے کی آپشنز بھی ہوتی ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سپن دا ویل گیم(spin the wheel game (کھیلنا شرعا جائز نہیں کیونکہ یہ جوئے پر مشتمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved