- فتوی نمبر: 30-37
- تاریخ: 27 دسمبر 2023
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
SRAارننگ ایپ سے کمائی کرنا جائز ہے؟
تنقیح: انٹرنیٹ سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق SRA ایک کمپنی ہے جس میں اکاؤنٹ بنانے سے 7 ڈالر ملتے ہیں۔ لیکن ان ڈالرز کو تب تک نہیں نکلوایا جا سکتا جب تک اکاؤنٹ ہولڈر کمپنی کا ایک پیکج نہ خرید لے ۔ پیکج مختلف ہیں سب سے کم پیکج 100 ڈالر کا ہے ۔ اس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر ریفرل سے کمائی کر سکتا ہے ۔ مثلا اکاؤنٹ ہولڈر نے کسی کو کمپنی میں شمولیت کی دعوت دی۔دوسرے شخص نے دعوت قبول کی اور 100ڈالر کا پیکج خرید لیا تو اس دوسرے شخص کے سو ڈالرز میں سے 15 ڈالرز کمپنی پہلے والے شخص کو دیتی ہے ۔اسی طرح دوسرے نے تیسرے کو شمولیت کی دعوت دی اور اس نے بھی 100 ڈالرز کا پیکج خریدا تو اس کے 100 ڈالرز میں سے 15 ڈالرز دوسرے کو ملیں گے اور 6 ڈالرز پہلے والے کوملیں گے اسی طرح یہ طویل سلسلہ چلتا رہے گا ۔ جیساکہ کمپنی کے ٹیلی گرام چینل پر ہے کہ:
every time you invite a friend, you can get an extra bonus. A invites B, and A gets a bonus of 15% of B’s deposit amount.B invites C, B gets a bonus of 15% of C’s deposit amount, and A gets a bonus of 6% of C’s deposit amount.C invites D, C gets a bonus of 15% of D’s deposit amount, B gets a bonus of 6% of D’s deposit amount, and A gets a bonus of 3% of D’s deposit amount.
ترجمہ : “جب بھی آپ کسی دوست کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں تو آپ ایک اضافی بونس حاصل کر سکتے ہیں۔ B کو A دعوت دیتا ہے تو A کو B کی جمع رقم کا 15% بونس ملتا ہے۔C کو B دعوت دیتا ہے تو B کو C کی جمع رقم کا %15 ملتا ہے اور A کوC کی جمع رقم کا %6 ملتا ہے ۔D کو C دعوت دیتا ہے تو C کو D کی جمع رقم کا %15 ملتا ہے ،B کو %6 ملتا ہے اور A کو %3 ملتا ہے ”
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کمپنی سے کمائی جائز نہیں کیونکہ مذکورہ کمپنی میں کمائی MLM(ملٹی لیول مارکیٹنگ) کے ذریعے ہوتی ہے جو کہ جائز نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved