• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اسٹاک اینڈ سنز کمپنی میں سرمایہ کاری کا حکم

استفتاء

اسٹاک اینڈ سنز کے نام سے بین الاقوامی کمپنی ہے جو اسٹاک کا کام کرتی ہے۔ اس  میں ڈالر میں پیسے لگانے پڑتے ہیں جو روزانہ 0 سے 7 فی صد نفع دیتی ہے۔ نفع فکس نہیں ہے۔ کیا اس میں پیسے لگاسکتے ہیں؟اس میں خالص نفع نہیں ہے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ پیسے سارے ڈوب سکتے ہیں۔ ایک ماہ کا پیکج ہے اور ہر ماہ رینیو کروانا پڑتا ہے۔

تنقیح: کمپنی کی ویب سائٹ (www.stocksons.com) سے حاصل شده معلومات كے مطابق کمپنی  غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت (Forex Trading)، سٹاک مارکیٹ اور   مختلف اجناس (Commodities) میں سرمایہ کاری کرتی ہے اور سرمایہ کاروں کو روزانہ کی بنیاد پر مخصوص ایام تک  سرمایہ کا  ایک خاص فی صد نفع دیتی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سٹاک اینڈ سنز کمپنی میں  سرمایہ کاری کر کے نفع لینا جائز نہیں ہے  کیونکہ اس کمپنی میں درج ذیل مفاسد ہیں:

۱)  سٹاک اینڈ سنز سٹاک مارکیٹ اور غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت (Forex Trading) میں سرمایہ کاری کر کے نفع حاصل کرتی ہے اور پھر وہ نفع آگے تقسیم کرتی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ اور فاریکس ٹریڈنگ کے ذریعے کمائی کرنا جائز نہیں ہے ۔

۲) ایک شخص کی رقم ہو اور دوسرا س سے کاروبار کرے اس کے جائز  ہونے کی لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپس میں جو واقعی نفع ہو وہ فیصد کے حساب سے تقسیم ہو جبکہ مذکورہ کمپنی میں سرمایہ کا فیصد ملتا ہے جو کہ ناجائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved