• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سورہ فاتحہ کے بارے میں شک ہو کہ پڑھی کہ نہیں تو کیا کرے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کسی بندے کو  میں دوسری رکعت یا تیسری رکعت میں شک رہتا ہو کہ اس نے سورہ فاتحہ کے بجائے اگلی سورہ پڑھنی شروع کردی یعنی وسوسہ ہوتا ہے کہ سورۃ فاتحہ چھوٹ گئی ہے ،تو  سوال یہ ہے کہ کیا وہ سورۃ فاتحہ کو اگلی سورۃ چھوڑ کر پڑھے گا یا اگلی سورۃ ہی پڑھتا رہے گا ؟یہ شک اکثر ہوتا ہے ہر نماز میں ،تو کیا کیا جائے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جب بھول کراگلی سورت پڑھنی شروع کردی تو اب اگلی سورت ہی پڑھتا رہے اگلی سورت چھوڑ کر سورت فاتحہ پڑھنے میں نہ لگے بالخصوص جبکہ سورت فاتحہ چھوٹنے کا بھی شک ہو

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved