• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

سورہ فاتحہ کے تھوڑا وقفہ کرنے کے بعد سورت پڑھنا

استفتاء

میں ایک مسجد میں نماز پڑھتا ہوں۔ وہ جہری نماز میں الحمد شریف کے بعد کچھ وقفہ دیتے ہیں پھر سورت پڑھتے ہیں۔ کیا نماز درست  ہو جائے گی یا لوٹانی پڑے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عام طور سے سورت فاتحہ کے بعد اتنا معمولی وقفہ ہوتا ہے جتنے میں آمین اور سورت کے بعد بسم اللہ پڑھی جا سکتی ہے۔ اتنا وقفہ دینے سے نماز میں فرق نہیں آتا۔ اگر امام اس سے زیادہ وقفہ دیتا ہے تو اس کی تفصیل سامنے لائی جائے۔

في رد المحتار (2/ 210):

و سننها … و الثناء و التعوذ و التسمة و التأمين و كونهن سراً. و في الشامية قوله: (و كونهن سراً) خبراً لكون المحذوف ليفيد أن الإسرار بها سنة أخرى.

و فيه أيضاً (2/ 235):

و ذكر في المحيط: المختار قول محمد و هو أن يسمي قبل الفاتحة و قبل كل سورة في كل ركعة

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved