• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سسر کا بہو کو بوسہ دینا

استفتاء

اگر سسر اپنی بہو کو غلط نیت سے چہرہ پر بوسہ کرے تو اس میں میاں بیوی کے رشتے کا کیا حکم ہے؟ کیا سسر کے ایسا کرنے سے میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ کیونکہ غلطی تو سسر کی ہے اس میں عورت کا کیا قصور ہے! اگر نکاح ٹوٹ جاتا ہے تو آئندہ کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے جبکہ خاوند ایک سال اندرون ملک تبلیغی سفر پر ہے اور آٹھ ماہ بعد واپس آئے گا۔ نیز دوبارہ اسی خاوند سے نکاح ہو سکتا ہے؟ اور گر خاوند طلاق نہ دے تو شرعی کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سسر کا یہ فعل اتنہائی برا ہے البتہ نکاح برقرار ہے۔  شوہر کی ذمہ داری ہے کہ ایسا بندوبست کرے کہ آئندہ اس کی نوبت نہ آئے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے: فقہ اسلامی  ص: 48، از ڈاکٹر مفتی ***) ۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved