• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

سسرال کی طرف سے لڑکی کو دیے ہوئے زیور کی زکوٰۃ کس پر ہے؟

استفتاء

جو زیور عورت شادی کے موقع پر اپنے ماں باپ کے گھر سے لاتی ہے، اور جو سسرال والے شادی کے موقع پر اس لڑکی کو دیتے ہیں، اس سارے زیور کی زکوٰۃ کس کے ذمہ واجب ہے؟ آیا شوہر ادا کرے گا یا بیوی کے ذمہ ادا کرنا ہو گا؟

وضاحت: ہمارے خاندان کا رواج ہے کہ جو زیور نکاح فارم پر لکھ دیا جائے وہ تو لڑکی کا ہوتا ہی ہے، اور جو لکھا نہیں جاتا وہ بھی لڑکی کا ہوتا ہے۔ اور اگر لڑکی اور لڑکے کی جدائی ہو جائے یعنی طلاق ہو جائے تو لڑکا زیور واپس نہیں لیتا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زکوٰۃ اس کے ذمے ہے جو  مالک ہے۔ میکے سے ملنے والے زیور عورت کی ملک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے خاندان کے اصول کی بنیاد پر چونکہ سسرالی زیور بھی عورت کی ملک ہے۔ اس لیے سارے زیور کی زکوٰۃ عورت کے ذمے ہے۔ البتہ اگر خاوند اس کی طرف سے اس کی اجازت سے ادا کر دے تو بھی ادا ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved