• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تبلیغی جماعت کے مقیم ومسافرہونے کی تحقیق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

منسلکہ دونوں فتووں میں سےکون سا فتوی قابل عمل ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

دونوں فتوےقابل عمل ہیں۔ ان دونوں میں کوئی تعارض (یعنی ٹکراؤ) نہیں ۔

’’سفر کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا‘‘میں تبلیغ والوں کی تشکیل کے عنوان کے تحت جو مسئلہ لکھا ہوا ہے وہ اس صورت میں ہے جب مختلف دیہاتوں یا بستیوں کی مساجد میں دو، دو تین،تین راتیں گزاریں ،کیونکہ اس صورت میں کسی ایک مقام میں پندرہ دن کا قیام  متحقق نہیں۔اگر مختلف مساجد میں دو، دو تین، تین راتیں گزارنے کی نوبت ایک مقام یعنی شہریا بستی میں پیش آئے اور مجموعی دن پندرہ دن سے زیادہ ہوں تو اس صورت میں تبلیغی جماعت والے مقیم شمار ہونگے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved