• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

تفتیشی افسران کے لیے مسل تیار کرنا

استفتاء

محکمہ پولیس میں پولیس افسران ( تفتیشی) افسران جو کسی بھی مقدمے کی تفتیش کرتے  ہیں اور اس کی مسل تیار کرتے ہیں جس کو پولیس فائل بھی کہا جاتا ہے ۔تفتیشی حضرات مسل لکھوانے کے لئے محکمہ کے کانسٹیبلان اور ہیڈ کانسٹیبلان یا پرائیویٹ رائٹرز کی مدد لیتے ہیں اور اُس پر اُن کو معاوضہ ادا کرتے ہیں ۔پولیس افسران اپنی تفتیش میں کچھ بے گناہ افراد کو اِس میں گنہگار بھی لکھتے ہیں اور کچھ  گناہ گار لوگوں کو بے گناہ بھی لکھتے ہیں  جو لوگ امسالاجات لکھتے ہیں اُن کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ اصل حقائق  کیا ہیں ۔اُن لوگوں کو کہا جائے کہ یہ کام غلط ہے تو وہ کہتے ہیں ہم تو اپنی محنت ( رائٹنگ) کے پیسے لیتے  ہیں۔اُن کا یہ امسلاجات لکھنا اور اُس پر معاوضہ لینا کیسا  ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز نہیں۔

توجیہ: مذکورہ صورت میں پولیس افسران ظلم اور ناانصافی کرتے ہیں اور مسل لکھنے سے ان کے ظلم اور ناانصافی کو قانونی تحفظ بھی مل جاتا ہے جس کی وجہ سے اس دنیا میں ان کی پکڑ نہیں ہوتی جبکہ مسل لکھنے والااس ظلم اور ناانصافی  کرنے میں ان کا معاون ہوتا ہے لہٰذا اس کا یہ عمل اور اس پر ملنے والا معاوضہ دونوں ناجائز اور حرام ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved