- فتوی نمبر: 1-37
- تاریخ: 29 مارچ 2005
استفتاء
سوال:کیا فرماتے ہیں علماءو مفتیان اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مستورہ کو مثلاً پانچ دن حیض آیا پھر ختم ہو گیا ۔ اب غسل کے بعد اس نے نمازیں ادا کیں پھر ساتویں دن پھر حیض شروع ہو گیا پھر نویں دن ختم ہو گیا ۔ اب ان دو دنوں کے دوران پڑھی جانے والی فرض،واجب،سنت اور نفل نمازوں کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورتِ مسئلہ میں نویں دن تک حیض شمار ہو گااور اس دوران پڑھی جانے والی نمازیں بھی زمانہءحیض میں پڑھی گئی نمازوں کی طرح ہیں اور ان نمازوں کا اعادہ نہیں ہے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved