• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

طہر متخلل

استفتاء

اگر کسی عورت کو ایک مہینہ کی 27 تاریخ کو حیض آیا اور 3 تاریخ کو پاک ہوئی، پھر 12 دن پاک رہنے کے بعد 15 تاریخ کو پھر خون دیکھا جو 21 تاریخ یعنی چھ دن تک جاری رہا، پھر 13 دن پاک رہی اور 3 تاریخ کو دوبارہ خون آنا شروع ہوگیا جو چھ دن جاری رہا۔ برائے مہربانی اس کا حکم بتائیں کہ کون سا خون حیض کہلائے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صورت مسئولہ میں دیکھا جائے کہ مذکورہ صورتحال سے پہلے یعنی 27 تاریخ کو آنے والے حیض سے پہلے والا حیض کتنے دن آیا تھا بس اتنے دن مذکورہ صورتحال میں حیض کے دن تصور کیے جائیں گے۔ اور باقی ایام استحاضہ میں شمار ہوں گے جس کی وجہ سے نماز وغیرہ سے ممانعت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved