• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا تکبیراتِ تشریق کا زیادہ پڑھنا بدعت ہے

استفتاء

بعض علماءکا یہ کہنا ہے کہ ایام تشریق میں تکبیراتِ تشریق کا ایک دفعہ سے زیادہ پڑھنا بدعت ہے ۔ کیا ان کا یہ کہنا درست بھی ہے کہ نہیں ؟ بحوالہ تحریر کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تکبیراتِ تشریق کا ایک مرتبہ کہنا واجب ہے اور تین مرتبہ کہنا بھی جائز ہے بدعت نہیں۔جیسا کہ فتاویٰ شامی میں ہے:

و یجب تکبیر التشریق ۔۔۔ مرة و ان زاد عليهایکون فضلاً : قاله العینی۔(2/ 178) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved