- فتوی نمبر: 8-340
- تاریخ: 29 مارچ 2016
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
اگر کوئی شخص بجلی کا ماہانہ بل وقت پر یعنی مقررہ تاریخ کو کسی مجبوری کی وجہ سے جمع نہیں کراتا تو اس کو کچھ جرمانہ تاخیر کی وجہ سے کیا جاتا ہے، جس کو وہ ادا کر کے اپنا بل بھی جمع کراسکتا ہے۔ تاخیر کہ وجہ سے کیے گئے جرمانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ دینے والا اور لینے والا شریعت میں کیسے ہیں؟ چونکہ دینے والا مجبور ہوتا ہے تو اس کے سواکوئی چارہ نہیں، وقت مقررہ پر بل لینے کا شرعی متبادل طریقہ کیا ہو سکتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اول تو صارف کو چاہیے کہ وہ بل بر وقت ادا کرے اور اگر کسی واقعی مجبوری کی وجہ سے وہ بر وقت بل ادا نہ کر سکا تو اس جرمانہ دینے پر وہ گنہگار نہ ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved