- فتوی نمبر: 20-163
- تاریخ: 27 مئی 2024
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
ایک عورت کا انتقال ہوا ہے اس کی میراث 54مرلے ہے اس کی صرف ایک بیٹی ہےاور دو بھائی اورایک بہن ہیں ایک بہن بھی سوتیلی ہے۔ مذکورہ صورت بیٹی کا کتنا حصہ ہوگا ؟اور بہن بھائیوں کا کتنا ؟نیزجو سوتیلی بہن ہے اس کو حصہ ملے گا یا نہیں اورملے گا تو کتنا ؟ حصوں کا تعین فرمادیں تو نوازش ہوگی ۔(خادم طلحہ عزیز)
وضاحت مطلوب ہے:سوتیلی بہن سے کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت:علاتی یعنی باب شریک بہن
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں مرحومہ کی میراث 54مرلوں میں سے 27مرلے بیٹی کواور 10.8مرلے ہربھائی کو اور 5.4مرلے حقیقی بہن کو ملیں گےجبکہ سوتیلی بہن محروم ہوگی۔صورت تقسیم یہ ہے :
2×5=10 54مرلے
بیٹی ——–2بھائی———- ایک بہن ————– علاتی بہن
1/2 ———- عصبہ———- محروم
1×5 1×5
5 5
5 2+2 1
27مرلے———— 10.8+10.8مرلے—————- 5.4مرلے
© Copyright 2024, All Rights Reserved