• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق ثلاثہ کی صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں ****** حلفیہ بیان کرتی ہوں میرے سابق شوہر ***** نے جو مجھے شادی کے پہلے دن سے نہ پسندی کا اظہار کرتا تھا ،اس لئے بروز جمعرات بوقت تین بجے 7تاریخ 5 مئی 2020 کو مجھے مخاطب کرکے تین  مرتبہ کہا ہے کہ ’’میں تجھے طلاق دیتا ہوں ،میں تجھے طلاق دیتا ہوں، میں تجھے طلاق دیتا ہوں‘‘ میں نے اسی وقت سے اپنے آپ کو اس سے علیحدہ کر لیا ،اس وجہ سے میں نے اپنے بیان کی پہلی ستروںمیں اسے سابق شوہر لکھا ہے تو کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کو تین طلاقیں ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنے شوہر پر حرام ہو گئی ہیں ،لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved