• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق ثلاثہ کی صورت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرح درج ذیل اسٹامپ پیپر کے بارے میں جس میں یہ لکھا ہوا ہے

منکہ مسمی ******….. لہذا من مظہر اپنے پورے ہوش و حواس میں مسماۃ*****کو طلاق ثلاثہ( طلاق طلاق طلاق) دے کر اپنی زوجہ سے فارغ کرتا ہوں۔ من مظہر کا مسماۃ مذکوریہ کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ،واسطہ نہ رہا ہے اور نہ ہی من مظہر مسماۃ مذکور یہ کے کسی قسم کے قول و فعل کا ذمہ دار ہے ،عدت پوری ہونے پر مسماۃ مذکور یہ جہاں چاہے عقد ثانی کرے ،مظہر کو کوئی عذر اعتراض نہ ہوگا۔  طلاق ثلاثہ ہذا بقائمی ہوش و حواس خمسہ بلا جبر و اکراہ غیرے روبرو گواہان حاشیہ تحریر کرکے پڑھ کر، سن کر ، سمجھ کر دست خط و نشان انگوٹھا ثبت کر دئیے ہیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے2016-02-15 بمقام فیصل آباد‘‘

اس کی طلاقنامہ کی رو سےکتنی  طلاقیں ہوئیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں جن کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔۔۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved