- فتوی نمبر: 7-177
- تاریخ: 24 دسمبر 2014
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان
استفتاء
میں نے جھگڑے میں اپنی بیوی سے کہا کہ "تمہیں میں نے نافرمانی اور مجھ پر ہاتھ اٹھانے اور لاتیں مارنے کی وجہ سے طلاق،
طلاق ، طلاق دی”۔ یہ واقعہ تین چار مرتبہ پیش آیا اور عرصہ تین سال سے وہ میرے ساتھ نہیں رہتی اور نہ رہنا چاہتی ہے، میں بھی اسے نہیں رکھنا چاہتا۔ کیا شرعی طور پر طلاق ہو گئی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں واقع ہو گئی ہیں نکاح مکمل طور سے ختم ہو چکا ہے، اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ ہی رجوع کی گنجائش ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved