- فتوی نمبر: 9-136
- تاریخ: 10 اگست 2016
- عنوانات: خاندانی معاملات > طلاق کا بیان
استفتاء
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ چار سال پہلے کا قصہ ہے کہ میں گھر میں آیا اور گھر والوں نے کھانے کے اوپر میرے ساتھ بات کی، جس کی وجہ سے مجھے غصہ آ گیا اور میں نے غصہ کی حالت میں اپنی بیوی سے کہا کہ ’’طلاق، طلاق، طلاق، بس‘‘۔ اب آیا کہ شریعت میں ہمارے لیے کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں ہو گئی ہیں۔ اب نہ رجوع ہو سکتا ہے اور نہ ہی صلح ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved