• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

طلاق ثلاثہ /عورت کا طلاق کے الفاظ سننے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ***کی شادی ساجدہ خاتون سے 2015ء کو ہوئی۔ آغاز میں تعلقات بہت اچھے تھے لیکن پچھلے دو ماہ سے ساجدہ علیحدہ مکان لینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ہم تین بھائی ہیں، کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، آمدن بہت کم ہے، تینوں بھائی مل کر گھر کا خرچہ چلاتے ہیں، کوئی ایک علیحدہ نہیں رہ سکتا، لیکن ساجدہ کی ماں میرے اوپر زور دے رہی ہے کہ اس کو علیحدہ رکھو، ورنہ ہم تمہیں چھوڑیں گے نہیں، ساجدہ بھی ہر وقت ناراض رہتی، اس لیے میں اس کو صبح گھر چھوڑ کر کام پر چلا جاتا اور شام کو واپس لے آتا، پھر ایک دن اس کو چھوڑنے گیا تو اس کی ماں میرے پیروں میں گر گئی اور جان بوجھ کر بے ہوش ہو گئی، میں نے اپنے گھر والوں کو فون کر کے بلایا کہ جلدی میرے سسرال آؤ، جب میرے گھر والے آئے تو یہ لوگ مجھ پر تشدد کر رہے تھے، میری بیوی کی تین بہنیں ہیں، دو شادی شدہ ہیں، دونوں ماں کے پاس رہتی ہیں، یہ مجھے بھی پھنسانا چاہتی  ہیں، جب میرے گھر والے آئے تو انہوں نے میری پھوپھی  اور بھائیوں پر بھی بہت تشدد کیا، سب لوگوں نے ہمارا تماشہ دیکھا، تو میں*** نے غصے میں آکر اپنی سالی کے سامنے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میں نے تجھے طلاق دی، میں نے تجھے طلاق دی، میں نے تجھے طلاق دی‘‘، لیکن یہ آواز ساجدہ نے نہیں سنی، کیونکہ وہ گھر کے اوپر والے حصہ میں تھی۔ اب یہ پوچھنا  ہے کہ یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، لہذا نکاح ختم ہو گیا ہے اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔ یہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کا متفقہ مسئلہ ہے۔

في رد المحتار (4/ 444):

و لا يلزم كون الإضافة صريحة في كلامه لما في البحر لو قال طالق، فقيل له من عنيت فقال امرأتي طلقت امرأته. و يؤيده ما في البحر لو قال: امرأة طالق أو قال طلقت امرأة ثلاثاً و قال لم أعن عن امرأتي يصدق. و يفهم منه أنه لو لم يقل ذلك تطلق امرأته، لأن العادة أن من له امرأة إنما يحلف طلقها لا بطلاق غيرها …………………. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved