• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق کے بعد عدت کی ابتداء

استفتاء

میری شادی*** سے 22 نومبر 2009ء میں طے پائی، جنوری 2010ء میں ہماری علیحدگی ہو گئی، مارچ 2013ء کو خلع کا دعویٰ دائر کیا اور 18 اپریل 2013 میں طلاق ہو گئی۔ میرا سوال یہ ہے کہ میری عدت کب سے شروع ہو گی؟ جب کہ میں اپنے شوہر کے پاس چند دن رہی باقی زمانہ اپنے والدین کے گھر میں گذارا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں عورت کی عدت تین ماہواریاں ہیں جو کہ طلاق کے فوراً بعد یعنی 18 اپریل سے شروع ہو گی۔

بعد الدخول حقيقة أو حكماً ….. ثلاث حيض كوامل. (در مختار: 5/ 184)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved