• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق کے بعد بیوی کو دیا ہوا مہر اور تحفے تحائف واپس لینا

استفتاء

میری بیٹ***کا نکاح***سے 2007ء میں بعوض حق مہر ایک لاکھ روپے کو ہوا۔***نے چار سیٹ سونے اور بارہ عدد چوڑیاں دی تھیں۔ اور نومبر 2011ء کو***نے بوجہ گھریلو ناچاقی میرے گھر چھوڑ دیا اور اکتوبر 2012- 10- 2 کو بذریعہ ثالثی کونسل طلاق ثلاثہ کا نوٹس بھجوا دیا۔ کیا ہم تیرہ ماہ کے نان و نفقہ کا بمع حق مہر اور زیور جو شادی کے موقع پر دیا گیا اس کے لینے کے حقدار ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

طلاق کی صورت میں عورت کو اس کا پورا مہر اور جو تحفے تحائف شوہر نے اس کو دیے وہ سب عورت کا حق ہے اور شوہر ان کو واپس نہیں لے سکتا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved