• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

طلاق میں اضافت معنوی کافی ہے

استفتاء

ایک  شخص کی گھر میں کسی گھریلو مسئلہ پرا پنی بیوی کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی  جب خاوند نے دوچار بار ہا تھ اٹھا کر بیوی کو ماراتو بیوی نے بھی ہاتھ اٹھایا اور مارابھی۔ خاوند سخت غصہ میں مبتلا ہوکر اپنے ہوش وحواس قائم نہ رکھ  سکا او رکہا  طلاق،طلاق، طلاق” سننے والوں نے بغیر نسبت ان الفاظ کی تصدیق  کی ۔ صورت مسئولہ میں شرعا کیا حکم ہوگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں۔ اضافت معنوی بھی معتبر ہے۔ ہوش وحواس قائم نہ رہنے کا اعتبار اس وقت کیا جاتاہے جب آدمی پاگل پنے کی حرکتیں کرنے لگے یا پاگل پنے کی باتیں کرنے لگے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved